۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کے زیر اہتمام امام حسین (ع) اور احیای ولایت کے عنوان سے علمی نشست کا انعقاد

حوزہ/ استاد حوزہ علمیہ قم حجت الاسلام والمسلمین آقای سید سعید موسوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے اپنے قیام کے ذریعے ولایت الہی اور ولایت طاغوت کو ہمیشہ کیلئے عیاں کیا ہے اور دونوں ولایتوں کو صاف و شفاف طریقے سے بیان کیا ہے۔ ہمیں امام حسین علیہ السلام کی سیرت سے استفادہ کرتے ہوئے آج کے دور میں ولایت الہی کے احیاء کیلئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کی جانب سے ولادت باسعادت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے امام حسین علیہ السلام اور احیای ولایت الہی کے عنوان سے ایک علمی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حجت الاسلام حافظ علی شکور نے حاصل کی۔ تلاوت کے بعد برادر عاشق حسین محمدی نے امام حسین علیہ السلام کی شان میں منقبت پیش کی جبکہ پاکستان کے معروف شعراء جناب نذر عباس ثاقب اور جناب سید شہریار حسین عابدی نے بھی امام علی مقام کی شان میں عقیدت کے نذرانے پیش کئے۔ اسٹیج سیکٹری کے فرائض حجت الاسلام والمسلمین محمد علی حجتی نے انجام دئے۔

علمی نشست کے خطیب استاد حوزہ حجت الاسلام والمسلمین آقای سید سعید موسوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے اپنے قیام کے ذریعے ولایت الہی اور ولایت طاغوت کو ہمیشہ کیلئے عیاں کیا ہے اور دونوں ولایتوں کو صاف و شفاف طریقے سے بیان کیا ہے۔ ہمیں امام حسین علیہ السلام کی سیرت سے استفادہ کرتے ہوئے آج کے دور میں ولایت الہی کے احیاء کیلئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .